بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہوگا:خالد مجید

پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو یکسرمسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہوگا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ وہ جدہ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب جو پاکستان قونصلیٹ میں منعقد ہوئی میں صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی اسکول کے طلباء نے بھی شرکت کی، تلاوت کلام پاک کے بعد صدر اور وزیر اعظم پاکستان و وزیر خارجہ کے پیغام کے پڑھ کر سنائے گئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں