افغانستان میں لڑکیوں کے کلاس3سے آگے پڑھنے پر پابندی

فغانستان بھر میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان نے اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی۔چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا، ہم سے کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کے حکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں