وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق حذف ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل منظور

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس لینے کے بعد حکومت نے ایک مرتبہ پھر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے بل ایوان میں پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا کمیٹی نے جائزہ لیا ہے، اس میں بعض شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہونے والی شق حذف کردی گئی ہے، غیرملکی ایجنٹ سے جان بوجھ کر ملنے والے کے لئے تعزیرات شامل کیے ہیں جس پر سینیٹ طاہر بزنجو نے کہا کہ ہمارا اعتراض آئین کی خلاف ورزی پر تھا، حکومت نے قابل اعتراض شقیں نکال دی ہیں اس لیے اب ہمیں اعتراض نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں