کراچی کنگز نے ملتان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو  66 رنز کے  بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ کراچی کی طرف سے دیے گئے  168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کی طرف سے دیے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے مناسب آغاز فراہم کیا اور 41 رنز بنائے تاہم شان مسعود کی وکٹ گرتے ہی باقی کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے میں تیزی آگئی اور ملتان کے بلے باز ایک کے بعد ایک ہمت ہارتے چلے گئے۔ ملتان کی طرف سے کپتان محمد رضوان 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ شان مسعود نے 25 رنز بنائے۔ ملتان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور تبریز شمسی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے تین تین شکار کیے۔ کپتان عماد وسیم اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں