چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر یہی کہوں گا تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں : علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔علیم خان کا پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ جو اپنے دوستوں، محسنوں کا نہیں ہو سکتا وہ ملک کا بھی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کی کرپشن ابھی سامنے نہیں آئی، انہوں نے گھڑی چھوڑی نہ کوئی ہیرا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں