پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذکاء اشرف پر مشتمل نئی انتظامیہ نے قومی کپتان بابر اعظم سمیت بڑے کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضے کی پیشکش کر دی۔ کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بڑے کرکٹرز کو معاوضوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلے ریڈ بال کھلاڑیوں کو ہر ماہ ساڑھے 10 لاکھ روپے اور وائٹ بال کھلاڑیوں کو ساڑھے 9 لاکھ روپے مشاہرہ دیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments