ماضی کی سپر ماڈل، فیشن ڈیزائنر و اداکارہ فریحہ الطاف نے اعتراف کیا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں کام کے بدلے نامناسب مطالبات عام بات ہیں اور بعض لوگ مجبوری میں ایسا کرنے پر مجبور بھی ہوجاتے ہیں۔ ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے فریحہ الطاف نے کہا کہ ماضی میں ماڈل گرل کا لفظ سنتے ہی لوگ خواتین ماڈلز کو غلط سمجھنا شروع ہوتے تھے، 38 سال قبل جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تب بولڈ لباس نہیں پہنا جاتا تھا لیکن اس باوجود خواتین کے کردار کو غلط سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ خیال تک پایا جاتا ہے کہ ماڈل خواتین سے کوئی شادی نہیں کرے گا اور والدین کی جانب سے بھی بچیوں کو فیشن انڈسٹری میں جانے سے منع کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments