عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور بیرون ملک روانہ ہو گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ چلے گئے ہیں، ان کی لندن ٹریننگ کیلئے نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کی نامزدگی کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا تھا جس کے متن میں کہا گیا کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلئے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے، جج ہمایوں دلاور 5 سے 13 اگست لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں یہ ٹریننگ سیشن ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں