ڈیفنس میں گھر کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 5 شدید زخمی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ ڈیفنس میں گھر والے روزمرہ کاموں میں مشغول تھے کہ اچانک چھت زور دار دھماکے سے ان پر آ گری، ملبے تلے خاندان کے 6 افراد دب گئے۔ ریسکیو عملے نے طویل آپریشن کے بعد متاثرین کو نکالا تو ایک شخص جان کی بازی ہار چکا تھا جبکہ 5 شدید زخمی حالت میں تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں