کوئٹہ؛ سابق میئر اور پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ 2بیٹوں سمیت گرفتار

تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج کے الزام میں سابق میئر اور پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ کو 2بیٹوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ 5سال کیلئے کسی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں