خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ، جائیداد کےلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ڈاکٹر ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا

جائیداد کے لیے بیوی کو قتل کرنے والا ڈاکٹر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اغواءبرائے تاوان سیل نے بڑی کارروائی کی ہے، جس میں بیوی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔جائیداد کی خاطر اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر زاہد (شوہر )اور اس کا ساتھی نذیر حسین شامل ہیں۔ ملزم ڈاکٹر شاہد اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کو ڈھونڈنے کا بہانہ کرتا رہا ۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتولہ کو پہلے بے ہوشی کی ڈرپ لگائی،پھر ہتھوڑی سے مقتولہ کے سر پر وار کرکے قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں