پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو بڑے عہدے کی پیشکش کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کر دی، مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے انضمام الحق سے بات کر کے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالیں۔ کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جس کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا، ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں