وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایوی ایشن کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں،اکتوبر میں برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہو رہی ہیں صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیرکے ایک بیان کے بعد سے پی آئی اے کو نقصان ہورہا ہے،سابق وزیر کے بیان سے سالانہ 71ارب کا نقصان ہو رہا ہے،ایوی ایشن میں تبدیلیوں سے متعلق قوانین پر کام کررہے ہیں،اس بارے میں ہم کئی میٹنگز کر چکے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جنہوں نے ملک کا اتنا بڑا نقصان کیا ایوان فیصلہ کرے کیا کرنا چاہئے،وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پی آئی اے سے ایک بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا،اکتوبر میں برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments