کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ،22افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 22افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سرباری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ٹرین کی 10بوگیاں الٹ گئیں جبکہ درجنوں مسافر ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں، تاحال کوئی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکیں، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹرین میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،حادثے کے باعث قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں