صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مل بیٹھ کر ایتھانول و شوگر انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں چینی کی قیمتوں، شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جاوید کیانی، چوہدری وحید اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے ، وفد نے فیکٹری کی چاردیواری کے اندرموجود گودام کی رجسٹریشن سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مل بیٹھ کر ایتھانول و شوگر انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جس دوران وفد نے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کے خلاف مقدمات درج کرکے ہراساں نہ کیا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کاکہناتھاکہ حکومت عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنائے گی، چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گےاور ایسی پالیسی بنائیں گے کہ فیکٹریاں سارا سال چلتی رہیں، انڈسٹری کا پہیہ چلے گا تو حکومت کو ٹیکس اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں