سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے،نکئی برادران نےبھی کپتان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے سردار طالب نکئی اور سردار ایاز نکئی نے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری، نوریز شکور اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے، نکئی برادران نے تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
