پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے مثبت پہلووں کو اجاگر کریں : پاکستانی سفیر کی کمیونٹی اور میڈیا سے درخواست

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ’ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے مثبت پہلووں کو اجاگر کریں اور ایک روش تصویر پیش کریں‘۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون ، معاہدوں اور سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے بہت اچھے رہے ہیں۔ پاکستانی تارکین کا مملکت میں ایک اہم کردار ہے‘۔ سفیر احمد فاروق نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جدہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے میں مصروف دن گزارا۔ جدہ قونصلیٹ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع ابلاع کے نمائندوں، کمیونٹی کی شخصیات ، کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیٹی اوورسیز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور سوالات کے جواب دیے۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کیا اور انہیں قونصلیٹ کی سطح پر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بشمول دفاعی شعبے میں بہت مضبوط ہیں تاہم دونوں ملکوں نے 2019 میں معاشی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کےلیے پاک، سعودی سپریم کوآرڈینیش کونسل قائم کی تھی۔ اس کے تین ستون سیاسی و دفاعی، معاشی اور ثقافتی وسماجی ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’معاشی ستون کے تحت متعدد انیشیٹوز اور معاہدوں پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سب سے اہم آئل ریفائنری پروجیکٹ ہے‘

اپنا تبصرہ بھیجیں