پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک میں لاہور سے گرفتاری دینے والے رہنما اعظم سواتی نے بڑا یوٹرن لے لیا۔نجی ٹی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں میڈیکل معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ” میں نے تو اس بار کوئی قانون بھی نہیں توڑا، ابھی ویٹنگ لسٹ پر تھا لیکن گرفتار کرلیا گیا”
اعظم سواتی کاکہناتھا کہ میں گرفتاری کیلئے پیش نہیں ہوا تھامیں تو شاہ محمود قریشی کی اخلاقی حمایت کیلئے آیا تھا،ان کاکہناتھا کہ مجھے موت کی چکی میں رکھنے کا کہا گیاہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہتھکڑیاں میرا زیور ہیں میں انہیں چومتا ہوں ،تحریک کامیاب ہوگی پھر انہیں حساب دینا ہو گا۔