وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے ،ٹرین کی رفتار مناسب تھی تاہم تحقیقات کے بعد وجوہات کا تعین ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ آج صبح فجر کے بعد اٹھا تو برے احساسات تھے،میں سوچ رہا تھا کہ اللہ خیر کرے حکومت کے تین دن رہ گئے ہیں کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ میں نے دعا کی کہ اللہ خیر کرے لیکن یہ بری خبر آگئی ہے ۔
