نائیجریا میں ایک پر ہجوم سڑک پر سول مسافر طیارے کے گرنے کی فوٹیج نے سب کو حیران کردیا ،ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ ایک سڑک پر گرنے سے پہلے پھٹا اور نیچے گرنے پر اس میں آگ لگ گئی۔ نائیجریا کے بیور آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے مطابق طیارہ ایک سیاحتی کمپنی کی ملکیت تھا جس پر دو افراد آزمائشی پرواز کررہے تھے، طیارہ ٹیسٹ آپریشن سے واپسی کے سفر پر تھا جہاں اس کو اچانک ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،طیارے میں موجود دونوں افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ طیارہ حادثے کے وقت ایسے مناظر سامنے آئےجس کو دیکھ کر ہر ایک حیران رہ گیا ، پائلٹ کو زخمی حالت میں ملبے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے ساتھ موجود مسافر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ۔
