ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈکے میچ کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

بھارت میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ کے لیے بھارتی سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی فراہم کرنے کےلیے پریشان ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ 12 نومبر کو کلکتہ میں شیڈول ہے جس کیلئے کلکتہ پولیس مکمل سکیورٹی دینے سے قاصر ہے۔کلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا اس لیے میچ کو ری شیڈول کیا جائے، اس حوالے سےکلکتہ پولیس نےکرکٹ ایسوسی ایشن بنگال سے رابطہ بھی کیا ہے۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں کہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں