وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب تک 10لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جج کیخلاف پروپیگنڈا کی بجائے فیصلہ پر بات کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی اور انہیں دبئی میں بیچا، یہ منی لانڈرنگ اور جعلی رسیدیں بنانے کا مجرم ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج سیشن کورٹ اسلام آباد نے تین سال کی سزا سنائی ہے ، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments