سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر سابق خاتون اوّل کو مبارکباد دے دی۔میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے بشریٰ بی بی کو شوہر کی گرفتاری پر طنزیہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جو خود کو کلین کہتا تھا وہ بشریٰ بی بی کی کارستانیوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرشد (بشریٰ بی بی) سے کہوں گی کہ آپ کی کرامات دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری تک نہیں روکنا چاہیے بلکہ جس جس نے اپنا مفاد یقینی بنایا ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔رہنما آئی پی پی نے کہا کہ اس گرفتاری سے فتنہ اور انتشار سے بھی پاکستان کو نجات ملی ہے، زمان پارک اور بنی گالہ کے در و دیوار کو کرپشن سے ناپاک کیا گیا، سابق وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے مشوروں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو تہس نہس کر دیا، عثمان بزدار اور فرح گوگی کیس سے جڑے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، 5 اگست کو فتنہ فساد کی سیاست سے نجات مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments