پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی عدالتی حکم پر گرفتاری انویسٹی گیشن پولیس پنجاب کا مؤقف سامنے آگیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری قانونی طور پر عمل میں لائی گئی اور اس دوران کسی قسم کی مین ہینڈلنگ نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مزاحمت کرنے والے 36 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اگر کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو قانون اسکے خلاف کارروائی کرے گا۔عمران کشور نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے جے آئی ٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments