بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

گیریز (Gerry’s) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ویزے سے متعلق سروسز مہیا کرنے والی کمپنی ’گیریز ‘ اپنا نیا دفتر اسلام آباد کے ایف 10سیکٹر میں قائم کرنے جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیریز ویزا سے متعلق سروسز کے شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو ویزا پراسیسنگ میں جامع خدمات مہیا کرتی ہے، جن میں تصدیقی سروسز، میڈیکل کی سہولیات، ٹریول انشورنس وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان میں گیریز کے مختلف شہروں میں دفاتر ہیں جن میں ملازمین کی تعداد 400سے زائد ہے۔ گیریز شہریوں کو ’ون سٹاپ سالوشن‘ مہیا کرتی ہے اور شہریوں کو 50سے زائد ممالک کے ویزے حاصل کرنے میں معاونت دیتی ہے۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کمپنی کی طرف سے اسلام آباد میں بھی دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں