لاہور میں سرکاری آٹا چوری کا بڑا گودام پکڑ اگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مرغزار کالونی میں گودام سے 2600 تھیلے سرکاری آٹا برآمدہوا ہے،گودام میں سرکاری آٹا ریفائن کرنے کیلئے جدید پلانٹ نصب تھا۔
گودام بنانے والے ملزمان کے خلاف پہلے بھی آٹا سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں ،گینگ کے سرغنہ نے چندروز قبل سیکرٹری فوڈ سے ملاقات کرکے اپنا صفائیاں پیش کی تھیں ۔
ادھر وہاڑی میں محکمہ خوراک نے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری ہونیوالی گندم برآمد کرلی گئی،وہاڑی کے 2 گوداموں میں سے 15 ہزار سے زیادہ گندم بھری بوریاں غائب تھیں،خودبردکی جانیوالے گندم کی مالیت 15 گروڑ سے زیادہ ہے ،سیکرٹری فوڈ زمان وٹو نے ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیدیا۔