فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کاﺅنٹر ٹیررزم ونگ نے ویزہ مسترد ہونے کے بعد جرمن سفارتخانے کو دھمکیاں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عدنان صابر کے نام سے ہوئی ہے۔سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے گزشتہ سال جرمنی کے سفارتخانے کو دھمکی آمیز ای میل کی تھی۔ ملزم کی طرف سے یہ ای میل اپنی ویزہ درخواست مسترد ہونے کے بعد سفارتخانے کو بھیجی گئی تھی۔ اس نے ای میل میں سفارتخانے کے عملے کو اپنی ویزہ درخواست پر دوبارہ غور کرنے اور اسے منظور کرنے کا کہا تھا اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ غیرملکی سفارتخانے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے سمارٹ فون کی لوکیشن کے ذریعے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments