امریکی کامیڈین کی ایسی حرکت کہ دیکھنے والے لوگوں کے دل خراب ہو گئے

ایک امریکی کامیڈین نے گزشتہ روز ایسی کراہت آمیز حرکت کر ڈالی کہ دیکھ کر ہنسنے کی بجائے لوگوں کو قے آتے آتے بچی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بنیامین فرنچ نامی یہ شخص ٹیچر تھا جس نے کامیڈین بننے کے لیے ٹیچنگ کی ملازمت چھوڑ دی تھی۔ گزشتہ روز بنیامین فرنچ نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے اس کے پاﺅں چاٹنے کی پیشکش کر دی اور خاتون کے رضامند ہونے پر یہ حرکت کر بھی ڈالی۔ وہ خاتون کے پاﺅں چاٹنے کے بعد کہنے لگا کہ ”لگتا ہے آپ نے ایک ہفتے سے پاﺅں نہیں دھوئے تھے۔“ بنیا مین فرنچ نے یہ حرکت باربی آئی لینڈ کے ٹور کے دوران کی۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اس کا شو دیکھنے آئی تھی، جب اس نے خاتون سے یہ عجیب درخواست کر ڈالی۔ بنیامین کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں اس پر شدید کراہت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں