‘عمران خان کو آج نہیں تو کل تک قلیل مدتی عدالتی ریلیف مل جائے گا، تجزیہ کار محمد مالک کی رائے

معروف اینکر پرسن محمد مالک نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج ملنے والی سزا کو قانونی پیش رفت کے طور پر نہیں بلکہ سیاسی پاور شو کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو آج نہیں تو کل تک قلیل مدتی عدالتی ریلیف مل جائے گا ۔اینکر پرسن نے کہا کہ اس سزا سے عمران خان کے فالورز اور سپورٹرکو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ایسا شخص نہیں ہے کہ جس کو ہاتھ نہیں لگا یا جا سکتا ، اگر اس کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچئے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے! اقتدار کی سیاست زوروں پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں