لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت، پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب زمان پارک کے باہر احتجاج کرنےو الے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق زمان پارک کے باہر عمران خان کے حق میں احتجاج کرنےو الے 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، گرفتار افراد کو شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں