انگلینڈ میں ٹماٹروں کی قلت پیدا ہو گئی، مہنگائی سے پریشان شہری دوہری اذیت کا شکار

انگلینڈ میں ٹماٹروں کی قلت پیدا ہو گئی،مہنگائی سے پریشان شہری دوہری اذیت کا شکارہونے لگے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق انگلینڈ کی سپر مارکیٹس میں ٹماٹر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، اور تو اور مرچیں، کھیرا اور ککڑی بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ برطانوی عوام پہلے ہی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں ایسے میں اشیا کی قلت ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ انگلینڈ میں زرعی پیداوار کی لاگت میں اضافہ بھی ٹماٹروں سمیت سبزیوں کی قلت کا سبب بنا ہے جبکہ موسمی تبدیلیوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

برطانیہ سردیوں میں ٹماٹر جیسی تقریبا 90 فیصد سبزیاں مراکش اور سپین سسمیت ملکوں سے منگواتا ہے جہاں گرم موسم کی شدت فصلوں کی پیداوار پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ گذشتہ سال سے جاری یوکرین جنگ نے بھی برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیا کی سپلائی کو متاثر کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں