پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور قید کی سزا پر صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور نعرے بازی کی گئی ، ان کاکہناتھا کہ دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانےوالا آج خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ۔نصیر آباد میں پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کاکہناتھاکہ عمران خان نے معشیت سمیت ہر شعبہ کو نقصان پہنچایا ، وہ آج اپنے انجام کو پہنچا،عدالتی فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے قائد مسلم لیگ کو جھوٹے کیسز میں سزائیں دی گئیں نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments