چیئرمین پی ٹی آئی کو ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔ ان کو اسلام آباد لے جائے جانے سے متعلق بتایا گیا تھا۔ پہلے ان کو لاہور سے گاڑی میں بذریعہ موٹروے وفاقی دارالحکومت پہنچانے کا انتظام کیا گیا تاہم اب ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں