مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی اور شہریوں کے حقوق کیلئے عمرکوٹ میں ریلی

عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر آفس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور شہریوں کے حقوق کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ پریس کلب عمرکوٹ کے باہر ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہناتھا کہ ذولفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی اور بھارت سے سوسال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا، امریکا کی خاموشی اور یورپی یونین کے لب سلے ہوئے ہیں وہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے ظلم اور بربریت کو رکوانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، بھارتی افواج اور مودی حکومت نے جو ظلم کیا ہے اس پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظمیں بھی خاموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں