سعودی عرب میں لاپتا گاڑی ریت میں دھنسی برآمد، ڈرائیور کی بھی لاش مل گئی

سعودی عرب کے مشرقی علاقےعلاقے نجران میں ایک صحرائی علاقے میں ریت میں پھنسی گاڑی کا پتا چلا لیا گیا ہے۔ ریت میں پھنسی گاڑی کے ڈرائیور کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی ایک نجی رضا کار تنظیم ’انجاد‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتا ہونے والی گاڑی ریت میں پھنسی ملی ہے اور اس کا درائیور مردہ پایا گیا ہے۔انجاد ٹیم کے رہ نما فہد مقراض نے بتایا کہ انجمن کی ٹیم نے لاپتا گاڑی کا سرچ آپریشن شروع کیا۔ جب گاڑی کا پتا چلا تو اس کا ڈرائیور اس میں مردہ حالت میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں