پاکستانی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عمران خان کی گرفتاری پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “خدا کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔”تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے،جبکہ عمران خان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ پر اپنی روضہ رسول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “”پچھلے سال روضہ رسول کے سامنے بیٹھ کر خان صاحب کے لیے گھنٹوں دعا کی۔ روزانہ لاکھوں پاکستانی خان کے لیے خدا کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں۔ یہ سب رائیگا نہیں جائے گا۔ خدا کے یہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ “
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments