کراچی میں قتل سمیت 40 سے زائد سٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

 کراچی  پولیس نے قتل سمیت 40 سے زائد سٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انویسٹی گیشن پولیس شرقی سرکل نے اجرتی قاتل کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس پر  ملزم نے قتل سمیت سٹریٹ کرائم کی 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ملزم نے پیسے لے کر قتل کرنے کی وارداتوں کو بھی قبول کیا، اس کا کہنا تھا کہ  6 لاکھ روپے لے کر جانان نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کراچی پولیس نے مزید تفتیش کیلئے خطرناک ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں