اپنےشریکِ حیات کا ٹیٹو ہرگز نہ بنوائیں”، متھیرا کی نصیحت

پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی کہ وہ ہرگز اپنے شریکِ حیات کا ٹیٹو نہ بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ متھیرا نے بتایا کہ”انہوں نے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جسے مٹانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ مٹ نہ سکا۔متھیرا نے مداحوں کو بھی نصیحت کی کہ اپنے شریک حیات کے ناموں کو ٹیٹو نہ کرائیں۔”متھیرا نے بتایا کہ” ٹیٹو اس لیے نہ بنوائیں کہ علیحدگی کے بعد ہم سفر زندگی سے چلا جاتا ہے اور ٹیٹو نہیں جاتا۔”اداکارہ کا کہنا تھا کہ”اُن سے بناوٹی نہیں بنا جاتا، وہ جیسی ہیں ویسی ہی ہمیشہ رہتی ہیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں