بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان کو لڑکیوں کورقص سے انکار کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف علی خان لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں،حال ہی میں بھارتی میڈیا میں انہوں نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ” 1990 کی دہائی میں ایک نائٹ کلب میں دو آدمیوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا۔”ان کا کہنا تھا کہ” فلم “میں کھلاڑی تُو اناڑی” کے پریمیئر کے بعد میں دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب گیا۔”سیف نے بتایا کہ” وہاں دو لڑکیاں آئیں جو اپنے ساتھ رقص کرنے کیلئے اصرار کرتی رہیں، کچھ دیر تک وہ وہیں رہیں لیکن پھر میں نے انہیں کہا کہ پلیز ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔”ان کا کہنا تھا کہ “دونوں لڑکیاں وہاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ آئی ہوئی تھیں، میں نے ان کے بوائے فرینڈ سے کہا کہ ہم اس وقت کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، ان کو سمجھاؤ۔”سیف نے کہا کہ” ایک لڑکی کے بوائے فرینڈ کو میری بات پسند نہیں آئی، اس نے کہا کہ تمارا لاکھوں کا منہ ہے اور میں آج اس منہ کو خراب کروں گا، یہ کہہ کر اس نے مجھے مکا دے مارا۔”
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments