سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہواہے، وہ کرپٹ پریکٹس ک مرتکب ہوئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے وارنٹ گرفتار بھی جاری کر دیئے ہیں، اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہو گی ۔تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments