تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نو منتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے،ملاقات میں آئین اور قانون کی بالادستی کے معاملات بھی زیربحث آئینگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ان کی سکیورٹی ٹیم کی ملاقات بھی ہو گی ، سکیورٹی ٹیم منگل کو عمران خان کی بینکنگ کورٹ پیشی کیلئے سکیورٹی امورکا جائزہ لے گی ، عمران خان سے مختلف پارٹی رہنما بھی انفرادی ملاقاتیں کریں گے۔