انور علی نے انگلینڈ کپ میں ڈیبیو پر ہی اپنی دھواں دھار بلے بازی سے دھاک بٹھادی

پاکستانی آل راﺅنڈر انور علی نے انگلینڈ میں ون ڈے کپ کے ڈیبیو پر نصف سنچری سکور کرلی۔انور علی انگلش ون ڈے کپ میں گلوسسٹرشائر کاﺅنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں کسی کاﺅنٹی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔انور علی نے آج نارتھمپٹن شائر کیخلاف 56 گیندوں پر 61 رنز سکور کئے، نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے آل راﺅنڈر کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔قومی آل راﺅنڈر پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔انور علی نے 2016 میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں