پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ، ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ روایتی انداز میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں ملیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی جائے گی، گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 یا 26 رکھنے اور معاوضوں میں ایک سو فیصد سے بھی زائد اضافے کی تجویز ہے۔ تینوں فارمیٹ کی میچ فیس میں مجموعی طور 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں