بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ فلموں میں کام کیلئے تیار ہیں لیکن منفی کردار نہیں کرسکتی کیونکہ میں کسی کا بھی برا سوچ ہی نہیں سکتی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ اگر مجھے صحیح فلمی کردار کی پیشکش ہوئی تو دوبارہ کام کرسکتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پیشکش کردہ کردار میری عمر کے لحاظ سے مناسب ہونا چاہئے۔ہیما مالنی نے کہا کہ میں کسی کا بھی برا نہیں سوچتی تو منفی کردار کیسے کرسکتی ہوں، فلمی کردار مثبت ہونا چاہئے اور اس سے مثبت پیغام پہنچنا چاہئے۔واضح رہے کہ ہیما مالنی اب فلموں میں بہت زیادہ سرگرم نہیں ہیں لیکن بعض دفعہ مختصر سا خصوصی کردار کرتی ہیں۔آخری بار انہیں 2020 کی فلم ‘شملا مرچی’ میں دیکھا گیا تھا جس میں راج کمار رائو اور رکول پریت سنگھ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
