تعلیم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ، 110سالہ سعودی خاتون نے ادھوری پڑھائی کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا

شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ بات سعودی عرب کی ایک 110 سالہ دادی نے سچ ثابت کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی خالہ نوضاءالقحطانی کی عمر 110 سال ہے نے اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے تعلیم بالغان کے سکول میں داخلہ لے لیا۔خالہ نوضاءالقحطانی کا کہنا ہے کہ جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔ پھر بچے ہوئے، ان کی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے ایک عمر لگ گئی لیکن ہر وقت تعلیم مکمل نہ کرپانے کا ملال رہتا تھا۔110 سالہ دادی نے کہا کہ میں اس موقع کی تلاش میں تھی کہ کب مجھے اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت نے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع کیا تو جیسے میرے من کی مراد بر آئی۔خالہ نوضاءالقحطانی اب سکول میں دنیاوی تعلیم ہی نہیں بلکہ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور وہ بے حد خوش ہیں کہ انھیں اس عمر میں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ان کے اہل خانہ نے بھی اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ سکول منتظمین بھی خالہ نوضاءالقحطانی کی کارکردگی سے کافی متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں