صرف 1ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ” راکی اور رانی کی پریم کہانی “ کی اب تک کی کمائی سامنے آگئی

بالی وڈ سپرسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن انڈین باکس آفس پر 6.25 کروڑ کا بزنس کیا اور مقامی باکس آفس پر اس کا مجموعی بزنس 73 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم مقامی اور عالمی باکس آفس پر کامیابی حاصل کررہی ہے اور پوری دنیا میں اس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی محبت کہانی پر مشتمل ہے جن کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رومینٹک ڈرامہ فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ اس فلم کے ساتھ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آئے ہیں۔نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں