پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنی منزل حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور رہ گئی

پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم ناروے کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے بریمنیس کلب کو 0-2 سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبدالوہاب نے گول سکور کئے۔فائنل میں پاکستان کل سولا فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سینڈوکن کلب کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ پاکستان کے دونوں گول فیصل نے سکور کیے۔ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر 17 کیٹگری میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں