اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپیشل جج سینٹرل کو 22 فروری تک درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر عمران خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بینکنگ کورٹ کو آئندہ سماعت سے پہلے حتمی فیصلے سے روک دیاہے اور عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 فروری کو جواب طلب کر لیاہے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی تازہ میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،،وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سپیشل جج کی عدالت میں پیش ہو چکے، اب بھی ہونا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملزم پیش ہو جائے تو اگلی بار استثنیٰ کی درخواست منظور کی جا سکتی ہے ،جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ 8 بار التوا لے چکے ہیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سپیشل جج کو عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سے روکا جائے ؟ وکیل نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان رواں ماہ چلنے کے قابل ہو جائیں گے ،عمران خان بزرگ اور بیماری بھی ہیں ،یہ ہماری انڈر ٹیکنگ ہے کہ ہم پیش ہونا چاہتے ہیں، 

اپنا تبصرہ بھیجیں