غربت سے تنگ 80 سالہ شہری نے سکول میں خاکروب کی نوکری شروع کردی، پھر 3 طلبہ نے مل کر ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

امریکہ میں سکول کے طلبہ نے 80 سالہ خاکروب کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ  اکٹھے کرلیے تاکہ وہ ریٹائر ہوسکے اور اپنی باقی ماندہ زندگی آرام سے گزار سکے۔

دی گارڈین کے مطابق 80 سالہ جیمز کی آمدنی صفر کے قریب پہنچ چکی تھی اور ان کے کرائے میں 400 ڈالر کا اضافہ ہوچکا تھا جس کی وجہ سے اس بڑھاپے میں انہوں نے کالسبرگ ہائی سکول میں صفائی ستھرائی کی ملازمت اختیار کرلی۔ سکول کے تین طلبہ  نے  نئے خاکروب  کی کہانی سنی اور ‘اس سکول سے مسٹر جیمز کو نکالو’ کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوجوانوں نے اصل ہدف  10 ہزار ڈالر مقرر کیا تھا جو تیزی کے ساتھ پورا ہوا، یہاں تک کہ  اس کے بعد بھی  عطیات کی بارش ہوتی رہی۔ جمعہ کی سہ پہر تک  اس مہم کے تحت آٹھ ہزار   سے زیادہ عطیہ دہندگان سے تقریباً  دو لاکھ 70 ہزار  ڈالر موصول ہوچکے تھے۔ گو فنڈ می ویب سائٹ پر مہم شروع کرنے والے طالب علم گریسن تھرمن نے کہا’کوئی بھی اپنی پوری زندگی کام کرنے کا مستحق نہیں ہے۔ وہ ہر چیز سے لطف اندوز ہونے کے مستحق ہیں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں