بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا ۔ شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دی گئی ہے۔ 9 رکنی کمیٹی میں سے 6 ارکان نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔ 2 ارکان 5.5 فیصد تک اضافہ چاہتے تھے جبکہ ایک رکن 5 فیصد تک کٹوتی چاہتا تھا۔بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے 2023 کی آخری سہ ماہی میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں برطانوی بلوں کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز اور قرض استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ کم آمدنی والے گھرانوں کو متاثر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments